چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مدین قندیل، سیاحوں کی گاڑی گن پوائنٹ پر لوٹ لی گئی، ملزمان گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین کے علاقے قندیل میں سیاحوں کی کوسٹر کوگن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی سیاح فیملی کی کوسٹر گاڑی کالام سے واپس جارہی تھی کہ مدین تھانہ کی حدودمیں واقع علاقہ قندیل میں تین موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کو روک کر اسلحہ کی نوک پر ڈرائیور اورسیاحوں کو یرغمال بنالیا اور ان سے چارلاکھ روپے نقدی، پانچ تولے سونا اور گیارہ موبائل سیٹیں چھین کرفرار ہوگئے۔پولیس نے ناکہ بند کرکے کبل کی حدودمیں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سیاحوں نے بھی ملزمان کو پہچان لیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related posts

میاں شہباز شریف کا دورۂ سوات، شیڈول تبدیل

Ba Khabar Swat

سوات کے پیرا میڈیکس کا مطالبات کے حق میں احتجاج

Ba Khabar Swat

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم، 52طلبہ و طالبات مستفید

Ba Khabar Swat

Leave a Comment