چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

حادثہ میں زخمی کتے کو ریسکیو 1122ٹیم نے طبی امداد فراہم کی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریسکیو سوات نے حادثے میں زخمی ہونے والے کتے کو طبی امداد فراہم کی۔ لنڈیکس خوازہ خیلہ میں گذشتہ رات موٹر کار نے کتے کو ٹکر مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کو کسی نے فون کرکے زخمی کتے کے بارے میں اطلاع دی جس پر اہلکاروں نے پہنچ کر کتے کو مکمل طبی امداد فراہم کی۔اس کے زخموں پر پٹیاں باندھیں اور جب کتا چلنے کے قابل ہوا، تو اس کے بعد ریسکیو اہلکار واپس گئے۔ ریسکیو کے ڈسٹرکٹ آفیسر شیر دل خان نے اہلکاروں کو فون کرکے ان کے اس کردار کو سراہا اور شاباش دی۔

Related posts

مینگورہ پولیس کی کارروائی، 21 کلو چرس برآمد،ملزمان گرفتار

Ba Khabar Swat

ریسکیو 1122 نے بریکوٹ سے سروسز کا آغاز کر دیا

Ba Khabar Swat

جنرل بس اسٹینڈ میں غیر قانونی اڈوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

Ba Khabar Swat

Leave a Comment