(باخبر سوات ڈاٹ کام)المصطفیٰ آئی ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال لاہور کے ماہر ڈاکٹروں نے لقمان انٹرنیشنل ہسپتال سیدو شریف میں فری آئی میڈیکل کیمپ لگایا جس میں پندرہ سو سے زائد مستحق مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ ان میں مفت ادویہ تقسیم کیں اور سیکڑوں مریضوں میں نظر کے مفت چشمے تقسیم کیے۔ ڈاکٹر جواد اقبال چیف ایگزیٹو آفیسر لقمان انٹرنیشنل نے کہا کہ کیمپ میں آج اتوار کو ایک ہزار اُن مریضوں کے مفت آپریشن ہوں گے جن کی آنکھوں پر پردہ پڑ چکا ہے۔ ان آپریشنوں پر تقریباً 25 لاکھ روپے کا خرچہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کا آپریشن سوات میں کرانا ممکن نہ ہو، ان کو لاہور بھیجا جائے گا۔ لاچار مریضوں کو لاہور آنے جانے کا کرایہ اور خرچہ بھی دیا جائے گا۔
