چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، آئی جی پولیس کے پی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) آئی جی پولیس خیبر پختون خواہ معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کے پی پولیس ہر قسم چیلنج کے لئے تیار ہے۔ دورہئ سوات کے موقع پر آر پی او عبدالغفور آفریدی کے ہمراہ ان کے دفتر میں ڈی پی اُو سوات دلاور بنگش کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2001ء کی نسبت آج پولیس جدید اسلحہ اور تربیت سے لیس ہے۔ ہر قسم حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ افغانستان سے داخل ہونے والے شدت پسندوں پر فورسز کی کڑی نظر ہے۔ کسی شدت پسند کو ملکِ عزیز میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس کی کارکردگی چیک کرنے کے لئے میں نے خود اچانک دورہ کیا۔ یہاں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ پولیس ہر قسم کے حالات کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں نئے تھانے اور چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

Related posts

سیدو شریف، کرش مشین مالکان اور مزدوروں کا مظاہرہ

Ba Khabar Swat

دارالقضا ، اپ گریڈیشن رٹ، فیصلہ پیرامیڈیکس کے حق میں ہوگیا

Ba Khabar Swat

سوات کوہستان،منشیات سمگل کرنے والے ملزمان گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment