چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بنڑ پولیس اسٹیشن، حوالات میں ملزم کی خودکشی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے بنڑ پولیس اسٹیشن کے حوالات میں ملزم نے خودکشی کرلی۔ ایڈیشنل ایس ایچ اُوعدالت خان سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واجد علی عرف سٹکے ولد طوطی خان سکنہ نویکلے کوچوری کے مقدمہ میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ ملزم نے موقع پاکر ناڑے کو گلے میں ڈال کرخودکشی کرلی۔ واقعے کے بعد جوڈیشنل مجسٹریٹ نے تھانہ کا دورہ کرکے انکوائری شروع کردی۔ ڈی پی اُ و سوات دلاورخان بنگش نے غفلت برتنے پر ایڈیشنل ایس ایچ اُو عدالت خان، محرر تھانہ عبداللہ اورمددمحررفضل امین کے خلاف دفعہ 118 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Related posts

کارکن صحافیوں کے لیے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے، ارشد خان

Ba Khabar Swat

مانیار،کرونا کے شکارامریکہ پلٹ ڈاکٹر جاوید عالم کے والدین کے ٹیسٹ کلیئر

Ba Khabar Swat

زرعی یونیورسٹی سوات،محکمہئ باغبانی کا طلبہ کے درمیان منی لینڈ سکیپ مقابلے کا انعقاد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment