چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام کی زیرِ صدارت کمشنر آفس سیدوشریف میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملاکنڈ اضلاع میں صفائی کی صورتِ حال اور پولی تھین لفافوں کے خاتمے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، ڈی سی اپر چترال علی خان،ڈی سی اپردیر شعیب خان،ڈی سی شانگلہ حمید الرحمان، اے ڈی سی بونیر، باجوڑ، ملاکنڈ، لوئر چترال، تمام اضلاع کے ٹی ایم اوز سمیت ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے سی ای او شیدا محمد شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں صفائی کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی دکھائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں تمام ٹی ایم اوز اور ضلعی انتظامیہ صفائی کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ فضلہ دریا برد کرنے کے عمل کی ہر صورت روک تھام کی جائے اور آبپاشی والی نہروں کی بھی صفائی کا بھرپور خیال رکھا جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سوات کو کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے۔ شاہراہوں اور سڑکوں کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ سڑکوں کے کنارے تعمیراتی ملبہ، کرش اور بجری وغیرہ فوراً ہٹائی جائے اور ایسا کرنے پر جرمانے عائد کئے جائیں۔

Related posts

khwaza khela,chacha zad bhai tez nali mian ger kar jabahaq

Ba Khabar Swat

شہاب نگر، نوجوان کا اقدامِ خودکشی، تشویشناک حالت میں پشاور منتقل

Ba Khabar Swat

سنیٹر سراج الحق 7اپریل کو فارم ہاکی گراؤنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment