چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا کے بعد ڈینگی نے بھی ایک بار پھر سر اُٹھالیا۔ تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق اور 138 مقامات پر لاروا کی تصدیق ہوگئی۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف سوات ریاض علی خان نے بتایا کہ تحصیل بابوزئی (مینگورہ)کے 12 یونین کونسلڈینگی کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ بنے ہوئے ہیں، جہاں لاروے کے تدارک کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کام کررہی ہیں۔ اس طرح ضلع بھر میں 138 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا ہے۔ ان مقامات کو کلیئر کرتے ہوئے سرویلنس کا کام مزید تیز کردیا گیا ہے۔ ضلع بھر سے تین افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جنہیں علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ان افراد کا تعلق امانکوٹ، گلی باغ اور گل کدہ سے ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ دو افراد کی ٹریول ہسٹری موجود ہے جبکہ ایک نے کہیں سفر نہیں کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ2019ء میں یہ تعداد 584 تھی۔ اس طرح سال 2013ء میں جب ڈینگی نے پہلی بار سر اٹھایا، تو اسی سال مریضوں کی تعداد 9038 تھی۔ ڈینگی وبا سے 36 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Related posts

شاہ ڈھیرئی،چوری کی گئی ڈائناگاڑی مینگورہ سے برآمد

Ba Khabar Swat

سوات سمیت صوبے بھر میں پٹواریوں کی ہڑتال ایک ماہ سے جاری

Ba Khabar Swat

ضلعی انتظامیہ سیاحت کے حوالے سے ہر کمی اور خامی دور کرے گی،ثاقب رضا اسلم

Ba Khabar Swat

Leave a Comment