چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

این اے ای اے سی کے وفد کا شعبہ فارسٹری سوات یونیورسٹی کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل(NAEAC) کے وفد نے ڈگری منظوری کے لئے گذشتہ روز شعبہ فارسٹری یونیورسٹی آف سوات کا دورہ کیا۔ وفد میں NAEAC سیکرٹری ڈاکٹرعبدالغفار، ڈاکٹرمیمونہ ولی محمد فارسٹری ایکسپرٹ اور عبداللہ آئی ٹی کوآرڈی نیٹر شامل تھے۔ وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمدجمال خان، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ڈاکٹر حسن شیر اور چیئرمین شعبہ فارسٹری ڈاکٹرفضل ربی اور ڈائریکٹر QEC ڈاکٹر ناصر شاہین اور فیکلٹی سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے بعد وفد نے شعبہئ فارسٹری کا دورہ کیا اور ڈیپارٹمنٹ کی لائبریری اور لیبارٹری کا معائنہ کیا۔ وفد نے شاندار تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر شعبہئ فارسٹری کو سراہا۔وفد، کونسل کو اپنی رپورٹ جمع کرنے کے بعد شعبہئ فارسٹری یونیورسٹی آف سوات کی درجہ بندی کا تعین کرے گا۔

Related posts

پک اپ کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی

Ba Khabar Swat

سوات، مزید دو افراد میں کروناکی تصدیق، تعداد 65 ہوگئی

Ba Khabar Swat

کالا کلے، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 3افراد زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment