(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں 26 اکتوبر2008ء کو علاقہ کی جامع مسجد میں دہشت گردوں کی جانب سے 14 علاقہ مشران کو مسجد کے اندر بے دردی سے قتل کرنے کے بعد ہر سال ”سپین غر ادبی ٹولنہ“ اور ”ویخ زلمیان“ کی جانب سے اُن شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مشاعرے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ امسال بھی ان شہدا کے نام مشاعرہ ہوا جس میں مختلف علاقوں سے آنے والے شعرا نے جنگ کے خلاف اور امن کے حق میں اپنے کلام پیش کئے اور سامعین سے داد وصول کی۔
previous post
