(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔ تین مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 27 مریض زیرِ علاج ہیں۔
