(باخبر سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ او زاہد شاہ کے مطابق 45 سالہ برکت شاہ ولد منشی ایک چھولے فروش کی دکان میں ناشتہ کر رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ بروقت اطلاع پر پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور شیرین زادہ ولد طور گل، شریف اللہ، رحیم اللہ ولد شیرین زاہ سکنہ شالپین خوازہ خیلہ کو گرفتار کرلیا۔ وجہئ قتل سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔
previous post
