چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات،سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں کمی اور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آل ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل اور آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرے میں پنشنرز نے بھی شرکت کی۔ ایپکا کے صدر علی رحمان کی قیادت میں سرکاری ملازمین کی ریلی کچہری چوک سے شروع ہوئی۔ ریلی مکان باغ، سیدو شریف روڈ سے گزرتی ہوئی نشاط چوک پر پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا اور مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جس کے بعد اب سرکاری ملازمین بچوں سمیت خود کشیوں پر مجبور ہوں گے۔

Related posts

ڈاکٹر خالد فاروق کا اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع

Ba Khabar Swat

سوات، تمام سیل شدہ دکانیں اَن سیل کردی گئیں

Ba Khabar Swat

مینگورہ بائی پاس تجاوزات کے نرغے میں، انتظامیہ کی معنی خیز خاموشی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment