چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

واپڈا کی طرف سے لگائے گئے ٹیکسوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، اعجاز خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جے یو آئی کے ضلعی رہنما اعجاز خان نے کہا ہے کہ محکمہئ واپڈا کی جانب سے جنرل سیلز ٹیکس، ای ٹیکس اور وِد ہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں کی وصولی ناقابلِ برداشت ہے۔ اس کے علاوہ سوئی گیس کے بھاری بلز بھی برداشت سے باہر ہیں۔ نااہلیت کی بھی حد ہوتی ہے۔ حکومت کی ناقص پالسیوں سے غریب عوام ذلیل وخوار ہورہے ہیں۔ ٹیکسوں کی مد میں غریب عوام سے کروڑوں روپے ؤصول کئے جا رہے ہیں۔ ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے والے فیکٹری مالکان کی فیکٹریاں بند کرنے پر غور کرنے پر مجبور ہیں۔ مزید عوام کے بے روزگار ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملاکنڈڈویژن کوٹیکسوں میں 2023ء تک چھوٹ دینے کے باوجود محکمہئ واپڈا کی جانب سے بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس، وِد ہولڈنگ ٹیکس، ای ٹیکس اور ایف پی اے سمیت دیگر ٹیکسوں کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے جو ناقابلِ برداشت ہے۔

Related posts

Plantation Campaign Launched in Govt. School

Ba Khabar Swat

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکولوں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں، محمد سلیم خان

Ba Khabar Swat

مہنگائی نے عوام کے اعصاب شل کردیے، محمد امین

Ba Khabar Swat

Leave a Comment