(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر سلیم خان کا کہنا ہے کہ ضلع سوات میں کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ پولیو اور دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ ضلع سوات میں کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں اور حفاظتی ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انتظامات کی خود نگرانی کررہا ہوں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ گھر گھر مہم کے تحت ہر بچے تک ٹیکے اور ویکسین پہنچائی جاسکے۔ ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سوات کے لئے مختلف مہم کا جائزہ لیتے ہوئے اجالاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
previous post
