(باخبر سوات ڈاٹ کام) انٹرڈسٹرکٹ سکولزسپورٹس فیسٹول میں ہاکی کے فائنل مقابلوں میں خپل کورماڈل سکول اور بونیرڈگرسکول کے مابین قمبر سوات ہاکی گراونڈ میں ٹاکرے کا مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں خپل کور کے کھلاڑیوں آفتاب عالم اور عثمان نے ایک ایک گول کئے جس کے مقابلے میں بونیر ٹیم نے آخری ہاف میں دو گول کر واکر میچ برابر کر دیا جس کے بعدمیچ کا حتمی فیصلہ پنلٹی سٹرو ک سے ہوا جو خپل کور نے پانچ کے مقابلے 6 پنلٹی سٹروک سے جیت لیا۔
