چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، سردی میں اضافہ کے ساتھ انگیٹھیوں کی طلب میں اضافہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں سردی میں اضافے کے ساتھ انگیٹھیوں کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ لوگ برف باری اور شدید سردی سے پہلے انگیٹھیاں خریدتے ہیں۔ یہ انگیٹھیاں جستی چادر سے تیار کی جاتی ہیں۔ گرمیوں میں کاریگر انہیں تیار کرنا شروع کردیتے ہیں اور گوداموں میں سٹور کرتے ہیں۔ موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ اس کی فروخت شروع ہو جاتی ہے۔ انگیٹھیوں کے ایک ڈیلر شاہ حسین نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ حالیہ مہنگائی اور روپے کی قد میں کمی سے اُن کے کاروبار پر بہت اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال انگیٹھیوں میں استعمال ہونے والا جستی چادر فی کلو 90 روپے تک ملتا تھا جو اس وقت270 روپے فی کلو مل رہا ہے۔ پائپ کی قیمت اس کے علاوہ ہے۔اس لیے ایک انگیٹھی کی قیمت چار سو روپے سے آٹھ سو روپے ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ نئی انگیٹھیاں خریدنے کی بجائے پرانی انگیٹھیوں کی مرمت کر رہے ہیں۔ شانگلہ سے انگیٹھی خریدنے کے لئے آنے والے نثار خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس انگیٹھی کو وہ بیک وقت تین کاموں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ انگیٹھی میں گھر کے ایک کمرے میں لکڑیاں جلائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے کمرہ گر م رہتا ہے۔ ساتھ میں خواتین اس کے اوپر کھانا تیار کرتی ہیں اور روٹیاں پکاتی ہیں۔ اس کے علاوہ وضو وغیرہ کے لئے پانی بھی اس پر رکھ کر گرم کیا جاتا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ مینگورہ میں تیار ہونے والی یہ انگیٹھیاں گلگت، کوہستان، شانگلہ، دیر اور چترال تک سپلائی کی جاتی ہیں۔ وہاں کے مقامی ڈیلر بھی موسم سرما کے آغاز سے پہلے انگیٹھیوں کو خریدتے ہیں۔ موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ مذکورہ ٹھنڈے علاقوں میں اس کی فروخت شروع ہو جاتی ہے۔

Related posts

خوازہ خیلہ چینکولئی، جنگل میں آگ لگ گئی

Ba Khabar Swat

سوات، محکمہئ تعلیم میں خالی سی ٹی، آئی ٹی کی اسامیوں پر انٹرویو 21 اپریل کو ہوگا

Ba Khabar Swat

سیدو شریف قبرستان، آگ لگنے سے سیکڑوں پودے جل کر راکھ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment