چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مٹہ، بااثر افراد کا غریب بھائیوں کی زمینوں پر قبضہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ میں بااثرافراد نے غریب بھائیوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرلیا۔ گاؤں سبزل (سخرہ) کے متاثرہ بھائیوں سرفراز خان اور سرزمین خان نے مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 2009میں روزی گل، حکیم خان، کریم خان اور ان کے بھائی ہماری جائیداد پرقابض ہیں۔ اپنی زمینوں میں راستہ بند کرکے ہماری ہی زمینوں پر مکانات تعمیر کئے اور راستے بناکرہزاروں کی تعداد میں درخت کاٹ دئے گئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحصیل انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بھی ان کے ہمراہ آکر ہمیں ڈرایا دھمکایا جاتاہے۔ اور ان کی موجودگی میں مخالفین عدالتی حکم امتناعی کے باجود ہمارے درخت کاٹ کرسڑکیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اور آئی جی خیبر پختون خوا سے جان ومال کے تحفظ اور بااثرافراد کے خلاف قانونی کاررائی کامطالبہ کیاہے۔

Related posts

خواجہ آباد،پانچ سو روپے کے تنازعہ پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا زخمی

Ba Khabar Swat

سوات پولیس سہ روزہ خصوصی مہم،151افراد گرفتار اسلحہ و منشیات برآمد

Ba Khabar Swat

سیدو شریف، ریوڑ میں شامل بھیڑ بکریاں زہریلی چیز کھانے سے ہلاک

Ba Khabar Swat

Leave a Comment