(باخبر سوات ڈاٹ کام) آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اے این پی تحصیل بابوزئی نے مربوط حکمت عملی ترتیب دے دی۔ جذبہئ خدمتِ خلق سے سرشار اور با صلاحیت پارٹی ورکرز کو انتخابی میدان میں اُتارنے کیلئے ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ اے این پی تحصیل بابوزئی کے تمام یونین کونسلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریوں کے اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بابوزئی کے صدر نادر شاہ خان کی صدارت میں تحصیل بابوزئی کے تمام یو سیز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل بابوزئی کے صدر نادر شاہ خان نے کہا کہ تحصیل بابوزئی کے تمام ویلج کونسلوں اور یو سی کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو اُمیدوار چننے کا بھر پور اختیار ہے۔ اگر کسی ویلج کونسل میں ایک عہدے پر ایک سے زیادہ اُمیدوار سامنے آتے ہیں، تو اس صورت میں پارٹی کے پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
previous post
