(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف واقعات و حادثات میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ کبل میں موٹر کار ٹرک کے درمیا ن تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ سیدو شریف کے علاقہ کوکڑئی میں ڈمپر خالی کرتے ہوئے ڈرائیور گرنے سے زخمی ہوگیا۔ مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ میں سترہ سالہ لڑکے نے خود پر فائرنک کرکے اقدامِ خودکشی کیا۔ چیل شگئی سیدو شریف میں دو فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک فریق سے رشید علی زخمی ہوا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
