(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے۔ سعید الرحمان پریس کلب اور محبوب علی یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔ انتخابی اجلاس الیکشن کمیٹی کی سربراہی میں منعقد ہواجس میں اراکین نے تمام عہدیداروں کو بلا مقابلہ منتخب کیا۔ الیکشن کمیٹی کے بیان کے مطا بق سوات پریس کلب کے لئے سعید الرحمان صدر، حضرت علی باچہ نائب صدر، نیاز احمد خان جنرل سیکرٹری، شیراز خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، شوکت علی جائنٹ سیکرٹری اور ناصر عالم فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس طرح سوات یونین آف جرنلسٹس کے لئے محبوب علی صدر، فضل خالق خان نائب صدر، سلیم اطہر جنرل سیکرٹری، جاوید اقبال ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عصمت علی اخوندجائنٹ سیکرٹری اور افتخار علی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ گورننگ باڈی کے لئے حضرت بلال، غفور خان عادل، شیرین زادہ،فضل رحیم خان اور خورشید علی اراکین منتخب ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی سوات پریس کلب میں ہر قسم کی گروپ بندیاں ختم ہوگئیں۔
