چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

تمام تحصیلوں پر ترازو کے نشان سے حصہ لیں گے، ڈاکٹر محمد اسماعیل

(باخبرسوات ڈاٹ کام) نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تمام تحصیل NC,s اور VC,s پر ترازو کے نشان سے حصہ لے گی۔ اس بار جماعت اسلامی بھر پور تیاری سے میدان میں اترے گی اور بھر پور مقابلہ کریگی۔ جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا سمیت سوات بھر میں ارکان و کارکنان سے مشاورت کے بعد باصلاحیت،ایمان دار،نڈر اور بے باک امیدواران کے انتخاب کا عمل مکمل اور لائحہ عمل طے کیا ہے۔ ان شاء اللہ منتخب امیدواران کے ناموں کا اعلان جلد از جلد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے جماعت اسلامی سوات کے ضلعی سیکرٹریٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے جائزہ و منصوبہ بندی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Related posts

سوات یونیورسٹی، سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا

Ba Khabar Swat

جی پی ایس حاجی بابا،سخت گرمی میں بچے پینے کے پانی سے محروم

Ba Khabar Swat

کبل خوڑ قلاگے، ادھیڑ عمر شخص بے دردی سے قتل

Ba Khabar Swat

Leave a Comment