چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کا کسی بھی قسم کا ٹیکس ادا کرنے سے انکار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام ہوٹل ایسوسی ایشن نے کسی بھی قسم کے ٹیکس ادا کرنے سے انکار کردیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر رحمت دین صدیقی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالام ضلع سوات میں سیاحت کے حوالے سب سے بڑا مرکز ہے۔ حال ہی میں محکمہئ سیاحت خیبرپختون خوا نے ہوٹلوں کی درجہ بندی کے حساب سے سالانہ فی ہوٹل دو لاکھ، ایک لاکھ پچاس ہزار اور ایک لاکھ روپے تک ٹیکس لگانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ٹورزم ڈیپارٹمنٹ نے از خود ہوٹلوں کی درجہ بندی کی ہے۔ اس حساب سے کمروں کے لئے کرائے مختص کیے ہیں جوکہ ہوٹل مالکان کو کسی بھی صورت قبول نہیں۔ اگر ان پر کسی قسم کی ٹیکس لگانے کی کوشش کی گئی، تو وہ احتجاج تحریک کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کالام ہوٹل انڈسٹری دہشت گردی، سیلاب اور زلزلوں سے متاثرہے۔

Related posts

پولیس کا نامناسب رویہ، سوات سمیت ڈویژن بھر کے وکلا کا عدالتوں سے بائیکاٹ

Ba Khabar Swat

ضلعی کچہری میں قتل، احتجاج کے طور پر وکلا کی ہڑتال

Ba Khabar Swat

سوات، اپوزیشن جماعتوں نے یومِ یکجہتیِ کشمیرمنایا، گو نیازی گو کے نعرے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment