(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے خوبصورت اور برفیلی علاقہ کالام میں سہ روزہ ”کالام اسنو فیسٹول“ 11فروری سے شروع ہوگا۔ اتوار تک جاری رہنے والے اس فیسٹول میں برف پر کھیلے جانے والے مختلف کھیل، فوڈ سٹالز، کلچرل سٹال، بچوں کے لئے پلے ایریا، رباب، آئس ولیج، اسکی کے مقابلے، کلچرل میوزک اور دیگر رنگا رنگ تقریبات ہوں گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے مشرق کو بتایا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس فیسٹول کا مقصد سوات میں وینٹر ٹور ازم کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات کی سڑکوں کی تعمیر کے بعد اب موسم گرما سے زائد سیاح موسم سرما میں سوات آرہے ہیں۔ اس فیسٹول میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح شرکت کریں گے۔
