(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں موٹروے فیزٹو کو قیمتی زرعی اراضی پر تعمیر کرانے کے خلاف گرینڈ جرگہ نے تحریک چلانے اعلان کردیا۔ جرگہ نے حکومت سے موٹروے کا نقشہ تبدیل کرکے دریائے سوات پر تعمیر کامطالبہ کردیا۔ ہم موٹروے کی تعمیر اور ترقی کے خلاف نہیں لیکن کسی صورت زرعی زمینوں پر اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ بہت جلد لائحہ عمل طے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ناظم اعلیٰ سوات محمد علی شاہ، ن لیگ کے ضلعی صدر قیموس خنا، پختونخوامیپ کے مختیارخان یوسف زئی اورخورشید کاکاجی، پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر امجدعلی، جماعت اسلامی کے نویداقبال، پی ٹی آئی کے محمد زیب خان، اے این پی کے عبدالوکیل، عمران علی،فتح اللہ خان، جماعتِ اسلامی کے فدامحمد خان، فراز خان اوردیگر مقررین نے چارباغ میں گرینڈجرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سوات موٹروے کے فیزٹوکا اعلان کیا اور ہماری زرعی زمینوں پر سیکشن فور لگایا لیکن مالکان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اس پر ہم شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی بار حکومت اور انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا کہ موٹروے کو دریائے سوات کے کنارے تعمیر کیا جائے، تاکہ ہماری زرعی زمینیں بھی محفوظ رہیں اور سیلاب کے خطرات بھی کم ہوجائیں گے۔
previous post
next post
