چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کا سوات یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب محمود خان صاحب کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی ہدایات کی بدولت یونیورسٹی کا تعمیراتی کام تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے ایک خصوصی سٹیئرنگ کمیٹی بنائی ہے، جو وقتاً فوقتاً یونیورسٹی کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیتی ہے۔ وزیر اعلیٰ کو کام کی پیش رفت سے آگاہ کرتی ہے۔ اسی سلسلے میں سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن جناب داود خان صاحب نے یونیورسٹی آف سوات کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے اُن کو مختلف عمارتوں پر جاری کام کی تفصیل سے آگاہ کیا جب کہ ان عمارتوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں نے بھی اپنی عمارات پر جاری کام کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو سُست نہ ہونے دیا جائے اور ساتھ ساتھ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔

Related posts

میاندم، اراضی تنازعہ پرلڑائی، ایک بھائی جاں بحق، دو زخمی

Ba Khabar Swat

mingora news

Ba Khabar Swat

پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

Ba Khabar Swat

Leave a Comment