چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

باغ ڈھیرئی تا مینگورہ صاف پانی کے منصوبے کو یقینی بناؤں گا، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے امیدوارو سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ تحصیل بابوزئی کو پھولوں کا شہر بناکر صاف و ستھرا رہنے کا عہد کیا ہے۔ عوام سے مل کر اس تحصیل میں اتنے درخت لگائیں گے کہ یہ علاقہ خوبصورت نظر آئے۔ اس کا موسم بہتر ہو اور عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ محلہ اکرم، شاہدرہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کی صحت کا خیال رکھیں گے۔ بابوزئی میں کھیل کے مزید میدان، ورزش کے لئے پارکوں کی تعمیر اور مزید تعلیمی ادارے کھولیں گے، تاکہ کوئی بچہ سرکاری سکول میں داخلوں سے محروم نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی دور حکومت میں باغ ڈھیرئی سے مینگورہ تک صاف پانی کا جو منصوبہ شروع کیا تھا، کامیابی کے بعد اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

Related posts

مسجد کی زمین پر فائرنگ 2افراد جاں بحق 1زخمی

Ba Khabar Swat

صحافی موسیٰ خانخیل کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Ba Khabar Swat

ڈائریکٹریٹ جنرل ریسکیو 1122 کا سوات کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment