(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ضلعی سیکرٹریٹ سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 مارچ 2022ء کو گراسی گراؤنڈ میں الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے جو نوٹس جاری کیا تھا اس کی تعمیل نہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ الیکشن کمیشن کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔ اس پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے تحصیل مئیر بابوزئی کیلئے پی ٹی آئی کے امید وار پر صرف 10,000 رو پے جرمانہ لگانا قانون اور الیکشن کمیشن کے ساتھ مذاق ہے۔ اس سے الیکشن کمیشن کے دوہرے معیار کا اندازہ ہوتاہے۔ یوں الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کو ہم سراسر مسترد کرتے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طو رپر اس کا نوٹس لیں اور الیکشن کمیشن کی ساکھ کو بحال کردیں۔
previous post
