چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات ٹاؤن شپ کی کامیابی کے لیے تعاون کا اعلان کرتے ہیں، پراپرٹی ڈیلرز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے پراپرٹی ڈیلران کا سوات ٹاؤن شپ کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان، سوات ٹاؤن شپ میں یہاں کے عوام کو آسان اقساط پر چھت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کو روزگار بھی مہیا ہو رہا ہے۔ اب سرمایہ کاری سوات میں ہوگی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز سوات ٹاؤن شپ اوڈیگرام میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مسعود خان آفریدی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سوات کے مانے جانے پراپرٹی ڈیلران سمیت معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سن رائز مارکیٹنگ کے سی ای او وصال خان نے سوات ٹاؤن شپ پر خصوصی بریفنگ دی اور اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جنت نظیر وادیِ سوات میں ایک بہترین پراجیکٹ کا انتخاب یہاں پر سیاحت کے فروغ اور مقامی لوگوں کو آسان اقساط پر چھت فراہم کرنا ہے۔ اس میں یہاں کے عوام نے ہمارا جو ساتھ دیا، اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا نہیں سوات اور سوات کے عوام کا پراجیکٹ ہے۔ اس میں بلا جھجھک آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔ اس موقع پر سوات کے پراپرٹی ڈیلران نے سوات ٹاؤن شپ کی تعریف کرتے ہوئے اس کو سوات کے عوام کے لیے اونرز کی جانب سے بہترین تحفہ قرار دیا اور کہا کہ ہم سوات کے پہلے نجی سوات ٹاؤن شپ کی کامیابی کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

Related posts

محلہ بنڑ سنہری مسجد سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

Ba Khabar Swat

ہمارے حقوق پر ڈاکا نہ ڈالا جائے، اکرام خان

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment