چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات یونیورسٹی، سینڈیکیٹ کا 42واں اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے سینڈیکیٹ کا 42واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر کی زیرِصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دیگرشرکا میں جسٹس ریٹائرڈ غضنفرخان، پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد وائس چانسلر یونیورسٹی آف ملاکنڈ، پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق سواتی سابقہ وائس چانسلر اور نمائندہ گورنر خیبر پختونخوا، یونیورسٹی آف سوات کے ڈینز اور دیگر سینڈیکیٹ ممبران شامل تھے۔ سینڈیکیٹ کا یہ خصوصی اجلاس سوات میں ٹیکنالوجی زون کے قیام کے لئے یونیورسٹی آف سوات کی زمین فراہم کرنے کے حوالے سے بلایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے یونیورسٹی آف سوات کے دوسرے کانووکیشن کے موقع پر سوات میں ٹیکنالوجی زون کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس ٹیکنالوجی زون کے قیام کا مقصد آئی ٹی اور اس سے جڑے دوسرے شعبہ جات میں مین پاؤر اور پراڈکٹ کو پروان چڑھانے اور اس کو ممکنہ طور پر بیرونِ ممالک ایکسپورٹ کرنے کی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ٹیکنالوجی زون کے قیام کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف سوات کے آج کے سینڈیکیٹ اجلاس میں ٹیکنالوجی زون کے قیام کیلئے زمین لیز پر فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ لیز کی دیگر تفصیلات یونیورسٹی آف سوات اور خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین جلد ہی طے کی جائیں گی۔

Related posts

سوات، لاک ڈاؤن سے سیاحت کو اربوں کا نقصان پہنچا، الحاج زاہد خان

Ba Khabar Swat

سوات، نیوزی لینڈ پلٹ خاتون میں کرونا کی تصدیق ہوگئی

Ba Khabar Swat

سخرہ، جواں سال لڑکی نے زہریلی دواکھاکر خودکشی کرلی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment