(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شنگردار کے مقام پر پک اپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عنایت اللہ سکنہ عمر زئی چارسدہ زخمی ہوگیا۔ روشن آباد کے مقام پر چلتی پک اپ سے ٹائر نکل گیا جس کے نتیجے میں ٹریفک وارڈن عمران زخمی ہوگیا۔ سالنڈہ کے مقام پر موٹر کار اور فلایئنگ کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ساتال میں ڈاٹسن بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
previous post
