چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی جنگلات کی کٹائی اور سمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی جنگلات کی کٹائی اور سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ سوات نے تخت باندہ برانوی مدین تحصیل بحرین میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک سمگلر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی کے نتیجے میں 108 سلیپرز برآمد کرتے ہوئے ضبط کرلئے گئے ہیں۔ سلیپرز سات مختلف مکانات میں رکھے گئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر بحرین کی سربراہی میں سوات لیویز کی ٹیم نے صبح سویرے کارروائی کی۔ فارسٹر اور فارسٹ گارڈ مبینہ طور لیویز کی ٹیم سے پہلے پہنچے اور سمگلروں کو اطلاع فراہم کی جس کی وجہ سے سمگلرز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ واقع کے تناظر میں سمگلروں، فارسٹر اور فارسٹ گارڈ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کالام فارسٹ ڈویژن کے حدود تخت باندہ مدین میں ٹمبر مافیا کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی اور اطلاع تھی کہ متعلقہ علاقے کے فارسٹر اور فارسٹ گارڈ کے مبینہ توسط سے سمگلنگ کا عمل جاری ہے جس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا سمگلنگ واقع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگلات کی کٹائی اور سمگلنگ میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اگر فارسٹ محکمے کا کوئی بھی اہلکار چاہے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ہی کیوں نہ ہو، غفلت یا ملوث ہونے کا مرتکب پایا گیا تو کارروائی ہوگی۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

وزیرِ اعظم پاکستان نے اپنی تنخواہ کڈنی ہسپتال سوات کو عطیہ کردی

Ba Khabar Swat

عوام کو بروقت سہولیات اور خدمات کی فراہمی ہم سب کا فرض ہے، فضل حکیم خان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment