(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی میں منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں یونیورسٹیوں کی سطح پراعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پرزوردیاگیااور اس امرکااعادہ کیاگیاکہ طلبہ کوجدیدضروریات سے ہم آہنگ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں ملک وقوم کیلئے کارآمدشہری بنانے کیلئے بھی مؤثراقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارسوات یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحسن شیراورکوالٹی ایشورنس ایجنسی ہائیرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر ناصرشاہ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی ورکشاپ کااہتمام کوالٹی ایشورنس ایجنسی یائیرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے کوالٹی انہاسمنٹ سیل یونیورسٹی آف سوات کے تعاون سے کیا۔ جس میں صوبہ خیبرپختونخواکی 20پبلک اورپرائیویٹ سیکٹرکی یونیورسٹیوں سے 35نمائندوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں یونیورسٹیوں کے اندرتعلیمی سرگرمیوں میں جدت لانے اور تحقیق کے شعبہ کوفروغ دینے سے متعلق شرکا کی جانب سے مختلف تجاویزپیش کی گئیں۔ اس موقع پراداروں (یونیورسٹیوں) کی کارکردگی کاجائزہ بھی لایاگیا۔ اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیرنے کہاکہ یہ امرخوش آئند ہے کہ سوات یونیورسٹی جوکہ اب تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کررہی ہے، نے اس اہم ایونٹ کی میزبانی کی۔
previous post
