چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 385 روپے اور عام بس کا کرایہ 359 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 240 روپے او رعام بس کا کرایہ 224 روپے، پیر بابا 172روپے اور عام بس کا کرایہ 161روپے، الپوری 146اور عام بس کا کرایہ 136روپے، بشام 231 روپے او ر عام بس کا کرایہ 215 روپے، تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ195 او ر عام بس کا کرایہ 182 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 146 روپے اور عام بس کا کرایہ 136 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 231 اور عام بس کا کرایہ 215 روپے، الوچ سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 258 اور عام بس کا کرایہ240 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع بونیر کے پیر با با سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 345 روپے اور عام بس کا کرایہ 322 روپے، مردان کیلئے باالترتیب 217 اور 203 جب کہ پیر بابا سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 130 اورعام بس کا کرایہ121روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

Related posts

ریسکیو اہلکاروں کے خلاف اہلِ سنگونہ کا مین روڈ بند کرکے احتجاج

Ba Khabar Swat

سوات، سوئی گیس لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا

Ba Khabar Swat

دوشیزہ نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment