(باخبر سوات ڈاٹ کام) پیڈریاٹک سرجری کی تیسویں انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز، سوات میں ہونے والی سہ روزہ کانفرنس میں ملک بھر اور باہر دنیا کے تجربہ کار سرجنوں کی کثیر تعداد میں شرکت، سیدو میڈیکل کالج میں شعبہ پیڈز سرجری کے زیر اہتمام کانفرنس میں چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر عارف، ڈکٹرر صدر رحیم اسوسیٹ پروفیسر اینڈ انچارچ پیڈیاٹرک سرجری یونٹ سیدو ٹیچنگ ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی پریزیڈنٹ آل پاکستان پیڈیاٹرک سرجری ایسوسی ایشن، پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق پرنسپل سیدو میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پیڈیاٹرک یونٹ سیدو ٹیچنگ ہسپتال، لجنڈری پیڈیاٹرک سرجن پروفیسر شوکت محمود پروفیسر افتخار احمد جان نے پیڈیاٹرک سرجری کی اہمیت پر بحث کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیڈز سرجری کانفرنس کا مقصد شعور اُجاگر کرنا اور مریضوں کے بہتر طریقے سے دیکھ بھال کرنا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں پیڈز سرجن کی تعداد زیادہ ہے، لیکن پاکستان میں اس کی نسبت کم ہے۔ البتہ میڈیکل کے طلبہ سے توقع ہے کہ وہ اس شعبہ کی طرف آئیں اور اس میں خدمات دیں۔
