(باخبر سوات ڈاٹ کام) مہنگائی کے تناسب سے چھے فیصد منافع بڑھایا جائے۔ اشاریہ 93 فیصد منافع انتہائی کم ہے جس سے کاروبار نقصان میں جارہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے سیل میں 40فیصد کمی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل سوات پیٹرولیم ڈیلر ایسو سی ایشن کے صدر خضر حیات، جنرل سیکرٹری نجیب اللہ اور دیگرکابینہ کے اراکین نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے چھے فیصد منافع بڑھایا جائے۔ کیوں کہ اشاریہ 93 فیصد منافع انتہائی کم ہے۔ اس سے کاروبار چلانا ہمارے لئے مشکل ہے۔ کاروبار نقصان میں جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بغیر آئل ٹینک چیک کئے، گرفتاریاں اور مقدمات درج کررہی ہے جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ پہلے چیک اپ کرے اور پھر قانونی کارروائی عمل میں لایا کرے۔
