چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

گل کدہ میں شانگلہ کے رہائشی اکاؤنٹینٹ نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقے گل کدہ میں شانگلہ کے رہائشی اکاؤنٹینٹ نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا ڈرامہ رچایاگیا،مقتولہ کے بھائی نے قتل قراردیتے ہوئے بہنوئی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف فضل رحیم خان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ گل کدہ میں خاتون مسماۃ (س) زوجہ مشکور عبداللہ سکنہ لیلونئی شانگلہ نے خودپر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی ہے تاہم مقتولہ کے بھائی اکرام اللہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بہنوئی ٹی ایم اے خوازہ خیلہ کے اکاؤنٹینٹ مشکور عبداللہ نے دوماہ قبل مانسہر ہ میں دوسری شادی رچانے کے بعد میری بہن کو راستے سے ہٹانے کے لئے قتل کردیا جس پر سیدوشریف پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Related posts

کالام میں 18سالہ لڑکی نے دریاء میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

Ba Khabar Swat

بریکوٹ ملکی دم، مسافر پک اَپ کو حادثہ،8افراد زخمی

Ba Khabar Swat

mingora news

Ba Khabar Swat

Leave a Comment