چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

فحاشی و عریانی کے ہم بھی خلاف ہیں، آرزو خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) فحاشی و عریانی کے خلاف ہیں۔ ہم بھی آپ میں سے ہیں، لیکن کوئی تسلیم نہیں کر رہا۔ پیٹ پالنے کیلئے پسینہ بہاتے ہیں، محنت کرتے ہیں۔ محفلوں میں جاتے ہیں لیکن اخلاق اور روایات کو مد نظر رکھ کر۔ ان خیالات کا اظہارخواجہ سراؤں کے صوبائی صدر آرزو خان، نائب صدر علی شاہ اور دیگر خواجہ سراؤں نے پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ لوگوں کیلئے محفلیں سجاتے ہیں۔ آپ کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہیں لیکن فحاشی نہیں پھیلا رہے۔ اگر کوئی خواجہ سرا ایسا کر رہا ہے، تو اس کو گرفتار کیا جائے۔ علاقہ بدر کیا جائے۔ ہم ایک کمیونٹی ہیں۔ گھر والے تسلیم نہیں کرتے لیکن روایات سے باخبر ہیں۔ ہم ہرگز ایسا نہیں کرینگے کہ ہمارے بچے بے راہ روی کا شکار ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فحاشی پھیلانے والے خواجہ سراؤں کے ساتھ نہیں۔ اگر کوئی بگاڑ پیدا کر رہا ہے، تو انتظامیہ ان کے خلاف ایکشن لے۔ اگر کوئی غلط ہے تو پہلے میں ایکشن لوں گا اور بعد میں انتظامیہ اس کے خلاف ایکشن لے۔ ہماری کمیونٹی ایسے کسی بھی خواجہ سرا کوجو فحاشی پھیلا رہا ہے، اسے اپنی کمیونٹی سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوات کے عوام کے ساتھ ہیں، جو خواجہ سرا غلط کام کرتے ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں اور نہ ان کا ساتھ دیں گے۔ کیونکہ وہ علاقے کے لئے ناسور ہیں۔ اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے کردار ادا کریں گے۔

Related posts

شورمیں 18سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

Ba Khabar Swat

Darhi, Pagrhi awr deeni madaris ky khilaf sazishain band ki jay, Seniour hafiz Hamd Ullah

Ba Khabar Swat

مینگورہ، کاٹن فیکٹری میں خوفناک آتش زدگی،ڈھائی کروڑ سے زائد کا نقصان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment