چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، مون سون بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے بارے اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ضلع سوات میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کی۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔ متعلقہ ضلعی محکموں کی جانب سے اجلاس کو اب تک کی صورتحال، اداروں کی کارکردگی اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے نقصانات سے بچاؤ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور ممکنہ سیلاب کے نتیجے میں موثر اقدامات کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ تحصیل میونسپل کمیٹیوں کے افسران کو مون سون بارشوں کے دوران نکاسیِ آب کے لیے متحرک انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی۔

Related posts

سوات یونیورسٹی، خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم پر نوازشات کی بارش جاری

Ba Khabar Swat

سوات میں پتنگ بازی،بچوں کے چھتوں سے گرنے اور بجلی تاروں سے جھلسنے کے واقعات میں اضافہ

Ba Khabar Swat

سانحہئ چمکنی، قاتلوں کا سوات سے کوئی تعلق نہیں

Ba Khabar Swat

Leave a Comment