چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پتنگ بازی، سڑک کنارے ملبہ ڈالنے اور دریا میں مائیننگ پر پابندی لگا دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان نے سوات میں پتنگ بازی، سڑکوں کنارے ملبہ ڈالنے اور دریائے سوات میں مائننگ پر پابندی لگادی۔ ڈی سی دفتر سے جاری شدہ بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے ضلع بھر میں پتنگ بازی، پتنگ اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والی کیمیکل مانجہ کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کے تحت دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے ہوگا جس کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی ہوگی۔ ضلع سوات میں کسی بھی قومی شاہراہ، روڈ کی اطراف اور چوکوں پر تعمیراتی مواد، ملبہ، پتھر، کرش وغیرہ ڈالنے اورجمع کرنے پر پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔پابندی میں توسیع دفعہ 144 کے تحت کی گئی ہے۔ دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں دفعہ 144 کے تحت 60 دنوں کے لئے مزید توسیع کی گئی ہے۔

Related posts

لالکو سکول بس حادثہ، ایک اور زخمی بچہ چل بسا، تعداد 4 ہوگئی

Ba Khabar Swat

fauj o zili antizamyan ki madad se kalam road khol di gai

Ba Khabar Swat

پی ایس ایم اے کا سکول بس حادثہ کے سوگ میں پیر کو تمام سکول بند کرنے کا اعلان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment