(باخبر سوات ڈاٹ کام)سروسز پر صوبائی سیلز ٹیکس اور سیلز ٹیکس وِدہولڈنگ ریگولیشنز 2020ء سے متعلق آگاہی اور تربیت کے لئے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب ضلع سوات کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں کام کرنے والے افسران کے لئے یک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ کا انعقاد امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے تعاون سوات سرینہ ہوٹل میں کیا گیا، جس میں خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے افسران کی جانب سے سیلز ٹیکس آن سروسز وِدہولڈنگ ریگولیشنز 2020ء پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکا کو سیلز ٹیکس کی وِدہولڈنگ کرانے اور اس کے گوشوارے جمع کرانے کے طریقہئ کارسے متعلق تربیت دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل کیپرا کیپٹن ریٹائرڈ شہباز طاہر ندیم نے اپنے خطاب میں وِدہولڈنگ ایجنٹس کے کردار اور ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی قوانین کے مطابق کیپرا کے لئے سیلز ٹیکس کی وِدہولڈنگ کرنا آپ پر فرض ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کیپرا نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ہمارا مردان اور ملاکنڈ ڈویژن کا عملہ آپ کی سہولت اور رہنمائی کے لیے موجود ہے۔
previous post
