چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیلاب متاثرین کے لیے فی خاندان دس لاکھ روپے کا اعلان کیا جائے، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر اور سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مینگورہ کے سیلاب متاثرین کے لیے فی خاندان دس لاکھ روپے ریلیف پیکیج کا فوری اعلان کریں، تاکہ جن لوگوں کے گھرکی تمام زیرِ استعمال چیزیں پانی میں بہہ گئی ہیں، ان خاندانوں کی فوری بحالی ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سیلاب سے متاثرہ مینگورہ شہر کے مختلف محلوں میں متاثرین سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلے نے لوگوں کے گھروں کی تمام اشیا کو تباہ کیا ہے۔ ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ ان متاثرین کی فوری بحالی کیلئے وزیر اعلیٰ ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سیدو شریف اسپتال، کڈنی ٹرانس پلانٹ کی جعل سازی میں ایک ملزم گرفتار

Ba Khabar Swat

سوات، تیز آندھی اور طوفان کے بعد تیز بارش سے موسم خوشگوار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment