چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

عوام کو قطاروں میں کھڑے ہونے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا دلایا جائے، وزیر اعلیٰ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود کی ہدایت کی روشنی میں سیلاب سے متاثرہ،مٹہ، بحرین کالام،مدین سمیت سوات کے دیگر متاثرہ علاقوں میں،جہاں پر مکانات منہدم اور دریا برد ہونے کے ساتھ ساتھ جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں، کے عوام کو قطاروں میں کھڑے ہونے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا دینے اور با عزت طریقے سے راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا مہیا کرنے کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی وزیر اعلی کی نگرانی میں تشکیل دے دی گئی ہے۔ جس میں کمشنرمالاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی، ریجنل پولیس آفیسر، ڈی پی او سوات، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان شامل ہوں گے۔ کمیٹی متعلقہ پٹوار اور لوکل پولیس اسٹیشن، محکمہ تعلیم اور دیگر اداروں کی مدد سے پہلے متاثر ین کا ڈیٹا اکھٹا کر نے کے ساتھ ساتھ گھر گھر تک خوراکی اجناس، اودیات اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا قطاروں میں کھڑے ہونے کے بجائے با عزت طریقے سے گھر کی دہلیز اور متاثرین کیمپ تک پہنچارہی ہے۔ کیمٹی فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں بنا کر کالام،اوراتروڑ روانہ کرچکی ہے جبکہ دیگر متاثر علاقوں کو بھی خوراک اور ادویات کی ترسیل جاری ہے۔کیمٹی نے متاثرین کی آسانی کے لیے متاثرہ علاقوں کے قریب سب ڈویژنل سطح پر سٹور بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں ضروریات زندگی کی اشیا کی ترسیل آسانی سے ممکن ہو۔ سڑکوں کی بحالی کے لیے متاثرہ علاقوں میں بھاری مشینری پہنچائی جا چکی ہے تاکہ فوری بحالی اور مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد یہ مشینری مزید بالائی علاقوں تک پہنچائی جائے اور فوری آمد و رفت کا سلسلہ بحال ہو جائے۔ وزیر اعلی نے ایگزیکٹو کمیٹی کو یہ بھی ہدایت کی کہ جہاں فوری طور پر بھاری مشینری کا پہنچانا ممکن نہ ہو تو ان علاقوں میں گھوڑوں اور خچروں کے زریعے راشن اور امداری سامان متاثرین تک پہنچایا جائے۔

Related posts

سوات، کورونا سے ایک اور مریض انتقال کرگیا

Ba Khabar Swat

افغانستان سے تخریب کاری کے لیے ”بٹن خراب“ دہشت گرد سوات داخل

Ba Khabar Swat

کمشنر آفس سیدو شریف میں ترقیاتی سکیموں کی نگرانی اور جائزہ بارے اہم اجلاس

Ba Khabar Swat

Leave a Comment