چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیلاب کے ساتھ ہی صوبے بھر سے بھکاری غائب

(باخبرسوات ڈاٹ کام)صوبے بھر سے بھکاری غائب ہوگئے۔ پیشہ ور بھکاری سیلاب زدگان کے روپ میں سیلاب زدگان کے کیمپوں میں پہنچ گئے۔ پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، صوابی، سوات اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں پیشہ ور گداگر نظر آتے تھے۔خیبر پختون خوا میں سیلاب کے بعد وہ پیشہ ور گداگر غائب ہوگئے ہیں۔ وہ سیلاب زدگان کے کیمپوں میں پہنچ کر خود کو سیلاب زدگان ظاہر کرکے لوگوں سے امداد وصول کر رہے ہیں۔ پشاور اور پشاور میں خاص کر حیات آباد میں بھیک مانگنے والے پیشہ ور گداگروں کو موٹروے پر چارسدہ کے سیلاب زدگان کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

Related posts

سوات، کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق،مزید 15 افراد متاثر

Ba Khabar Swat

سوات، بارش و برف باری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

Ba Khabar Swat

سیدو شریف تدریسی اسپتال مسائل کی آماجگاہ، سروے رپورٹ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment