چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیلابی ریلے میں پل بہنے سے پالیر باقی ماندہ ملک سے کٹ کر رہ گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) حالیہ سیلاب میں کالام کے علاقہ پالیر کو دیگر علاقوں سے ملانے والا واحد پل پانی میں بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے پالیر کے ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ کے لوگ دریائے سوات پر تعمیر شدہ واحد پل پر دیگر علاقوں اور خاص کر بازار سے سودا لینے جاتے تھے، لیکن26 اگست کو پل کے بہہ جانے کے بعد تمام رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔ اب علاقے میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے اور خاص کر بیمار لوگ مجبوراً گھروں میں پڑے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پالیر کو ملانے کے لئے عارضی پل تعمیر کیا جائے، تاکہ لوگوں کی پیدل آمد ورفت بحال ہوسکے اور لوگ اپنے لئے خوراک کا انتظام کر سکیں۔

Related posts

نواز شریف کڈنی اسپتال، پہلی بار لیپروسکوپک سے گردوں کے کینسر اور پتھریوں کا کامیاب آپریشن

Ba Khabar Swat

کانجو ٹاؤن شپ بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ ہے، رحیم شاہ خان

Ba Khabar Swat

خوازہ خیلہ ٹوپسن،موٹر سائیکل حادثہ میں دو افراد شدید زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment