چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بحرین اور کالام کی سیلاب میں بہہ جانے والی سڑک ہلکی ٹریفک کے لئے بحال

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  بحرین اور کالام کے درمیان سیلاب میں بہہ جانے والی سڑک کو ہلکی ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سوات، انجینئرز 11 کور، ایف ڈبلیو اُو اور این ایچ اے کے تعاون سے بحرین سے کالام تک سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔ فی الحال سڑک کو ہلکی ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے۔ لہٰذا ہیوی ٹریفک کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ بحرین اور کالام کے درمیان سفر کرنے والوں کو ٹریفک کی بھیڑ سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ کا مزید کہنا تھا کہ بحرین ٹو کالام سڑک بحال ہونے سے مٹلتان، گبرال، اریانی اور دوسرے علاقوں تک ریلیف، بحالی، خوراک اور ادویہ کی ترسیل اور امدادی کارروائیوں میں آسانی ہوگی۔

Related posts

کھلی کچہری میں عوام نے مسائل کے انبار لگا دئیے

Ba Khabar Swat

فور سٹروک رکشوں کے غیر قانونی کارخانوں کا انکشاف

Ba Khabar Swat

سوات یونیورسٹی،فاصلاتی تعلیم کے لیے منصوبہ بندی بارے اجلاس

Ba Khabar Swat

Leave a Comment