(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں غالیگے پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 20 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ اوتھانہ حبیب سید نے بتایا کہ پولیس نے لنڈاکے پوسٹ اور دیگر مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے بیس کلوگرام سے زائد کی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان چرس مختلف مقامات سے سوات میں سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
previous post
