چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بالاسور، شدت پسندوں نے مغوی کو رہا کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے بالائی پہاڑی علاقہ بالاسور میں مسلح شدت پسندوں نے ایک کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا کئے جانے والے مقامی باشندے کو رہا کردیا۔ مسلح شدت پسند جنہوں نے آڈیو پیغام میں خود کو کالعدم تحریک طالبان ملاکنڈ ڈویژن سے ظاہر کیا تھا، چند روز قبل محمد فروش ولد عبدالمتین کو اغوا کیا تھا۔ رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مسلح شدت پسندوں نے مغوی کو رہا کردیا جو اپنے گھر پہنچ گیا، تاہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان کو تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا ہے یا کسی مذاکرات کے ذریعے۔

Related posts

کرونا سے لڑنے والے طبی عملہ کو خصوصی پیکیج دیا جائے، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن

Ba Khabar Swat

سوات میں دوسرے روز بھی بارش، موسم خوشگوار

Ba Khabar Swat

ڈی پی او سوات کی ہدایت پر خصوصی آپریشن، 300مشتبہ افراد گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment