(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو اِغوا کرلیا۔ بدھ کی صبح چار خواجہ سرا پروگرام سے واپس آرہے تھے کہ کالے رنگ کی موٹر کار میں سوار افراد نے حاجی بابا چوک سے اسلحہ کی نوک پر ایک خواجہ سرا کو گاڑی میں زبردستی بِٹھا کر اغوا کرلیا۔ باقی خواجہ سراؤں نے قریب کھڑی پولیس موبائل کو اطلاع دی جس نے کار کا پیچھا شروع کردیا، جس پر اِغوا کاروں نے آگے جاکر خواجہ سرا کو چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔ خواجہ سراؤں نے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ Malaysia Work Visa نے اپنی ویب سائٹ پر اس خبر کے بارے میں لکھا۔
