چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

زمونگ کور سوات کیمپس کا ایک سال کامیابی سے مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) زمونگ کور سوات کیمپس کا ایک سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کے زیرِانتظام چلنے والا یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کا سوات میں ادارہ زمونگ کور میں ایک سال مکمل ہونے پر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بچوں کے لئے سائنس، آرٹس اور پینٹنگز ماڈلز کی نمائش شامل تھی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل مولا، تحصیل کبل چیئرمین سعید خان، اسسٹنٹ کمشنر کبل محمد کامران، سمیت مختلف کالج اور سکول کے اساتذہ اور طلبہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر زمونگ کور سوات کیمپس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرمان علی نے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ زمونگ کور سوات کیمپس علاقے میں یتیم اور بے سہارا بچوں کو بھر پور سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ The SGNY Group نے اس تقریب میں شرکت کی۔

Related posts

سوات یونیورسٹی، ڈیپارٹمنٹ آف انگلش اینڈ فارن لینگویجز کا اجلاس

Ba Khabar Swat

وزیراعلیٰ محمود خان کی ماں کی فوتگی کے بعدچچازاد بہن بھی چل بسی

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment