چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے آگاہی سیمینارکا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے دل کی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی سیمینارز اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ہائی نون لیبارٹریز کی جانب سے سوات پریس کلب میں بھی پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دل کی بیماریوں، اس کی وجوہات اور روک تھام پر گفتگو کی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالہادی، عالم زیب خان،محمد ایاز اور برکت اقبال نے کہا کہ ہر سال 29 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کی جانب سے ورلڈ ہارٹ ڈے منایا جاتا ہے جس کا مقصد دل کی بیماریوں کے حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالہادی نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں زیادہ اموات کینسر کی وجہ سے ہوتی ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر لوگ دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دل کی بیماریاں لگنے کی مختلف وجوہات ہیں جس میں سب سے پہلی وجہ فضول بیٹھنا ہے۔ اکثر لوگ ایسے ہی بیٹھے رہتے ہیں، نہ کہیں جاتے ہیں، نہ گھومتے پھرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں دل کی بیماری لگ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ ورزش یا آدھا گھنٹا تیز تیز چلنے سے دل کی بیماری کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹاپا بھی ایک بڑی دل کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے جو لوگ زیادہ موٹے ہوتے ہیں، وہ دل کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ اسی لئے اپنا وزن کنٹرول کرنا، باقاعدہ ورزش کرنا اور ایسے کھانوں سے اجتناب کرنا جو وزن بڑھاتے ہیں، کی بدولت ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

Related posts

امسال 11ہزار مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیجز تقسیم کر دیے گئے، محمد سلیم منصوری

Ba Khabar Swat

سوات، دو روزہ برف باری اور بارش کا نیا سلسلہ شروع

Ba Khabar Swat

سوات، بارش سے موسم پھر سرد ہوگیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment